موغادیشو،9مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ شہر کے وسطی حصے میں ایک اطالوی ریستوران کے قریب ہوا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری کار میں جس وقت دھماکا ہوا اْس وقت وہاں لوگوں کا کافی رش تھا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جس کار میں دھماکا ہوا وہ وہاں پارک کی گئی تھی یا کوئی شخص اسے چلا رہا تھا۔ ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔